اخلاق پرور اور اخلاق باختہ معاشرے میں بہت فرق ہے۔ ایک شخصی آزادی کو ترجیح دیتا ہے۔ ایک خاندانی نظام کو انسان پر فوقیت دیتا ہے۔ ایک انسان کو اٹھاتا ہے۔ دوسرا اس کو دباتا ہے۔ ایک لوگوں کے بہکے ہوے رویوں کو قبول کرتا ہے۔ دوسرا ان کو چھپانے میں بہت فخر محسوس کرتا ہے۔ ایک میں انسان جو کرتا ہے ڈنکے کی چوٹ پر کرتا ہے ، دوسرے میں منافقت کے درپردہ۔ ایک دوسرے کی بے راہ روی کو اپنے اقدار کی درستگی کا ثبوت سمجھتا ہے۔ دوسرا انفرادیت کی نفی کو ایک بنیادی جرم تصور کرتا ہے۔ ایک کی غلطیوں کی نشاندہی کی جاے تو وہ اسے توہین سمجھتا ہے اور آواز اٹھانے والے کو ذلیل کر دیتا ہے ۔ دوسرا اس بات کا ادراک رکھتا ہے کہ بہتری کی گنجایش ہر جگہ موجود ہے۔
ایک ضدی ہے انا پرست ہے۔ اہک آوارہ ہے بے لگام ہے۔
Tuesday, 10 April 2018
Labels:
My notes
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment